چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، چودھری شجاعت

Last Updated On 30 June,2019 08:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کیا اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اور چودھری پرویز الہیٰ کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انشا اللہ آپ کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہیٰ کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
 

Advertisement