اکیلے مذاکرات کا وقت گزر گیا، بات ہوئی تو پوری اپوزیشن کیساتھ ہوگی: جے یو آئی قیادت

Last Updated On 17 October,2019 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جے یو آئی ف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا، بات ہوئی بھی تو سب اپوزیشن کے ساتھ ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، جے یو آئی ف کے مطابق مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے ،وزیراعظم کے استعفے تک مذاکرات نہں ہوں گے، حکومت سے رابطہ ہوا بھی تو اپوزیشن کے ساتھ ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان کل شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کریں گے اور آزادی مارچ کے حوالے سے بات کریں گے، مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے۔
 

Advertisement