حکومت نے نواز شریف کی پہلی میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات لگا کر مسترد کردی

Last Updated On 14 January,2020 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے تازہ میڈیکل رپورٹس فوری طور پر بھجوانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب حکومت اور شریف فیملی میں خط وکتابت بھی ہوئی۔ خواجہ حارث، حکومت اور ڈاکٹر عدنان کے درمیان چار خطوط کا تبادلہ ہوا۔

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی پہلی میڈیکل رپورٹ مسترد کر دی ہے کیونکہ رپورٹ لکھنے والا ڈاکٹر میڈیکل بورڈ میں شامل ہی نہیں، حکومت نے رپورٹ پر کئی اعتراضات لگا کر اسے مسترد کر دیا ہے۔

ادھر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت بھی کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری طورپر بھجوانے کا حکم دی ہے۔ میڈیکل بورڈ تازہ رپورٹس کا جائزہ لے کر ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرے گا۔

ادھر پنجاب حکومت اور شریف فیملی میں خط وکتابت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جواب کے بعد ڈاکٹر عدنان کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

خواجہ حارث نے میڈیکل رپورٹس کے حصول کیلئے ڈاکٹرعدنان سے رابطے کا کہا تھا۔ فریقین کے درمیان اب تک 4 خطوط کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوانے کے ساتھ ٹویٹر پر بھی شیئر کر دی ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوا دیں، ٹویٹر پر بھی شیئر

Advertisement