انسانی معلومات کے مطابق جولائی 2019 تاریخ کا گرم ترین مہینہ

Last Updated On 21 August,2019 02:32 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) انسانی معلومات کے مطابق کئی ممالک میں گزشتہ ماہ جولائی کے دوران سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسی گرمی کی شدت سے آرکٹک اور انٹارکٹک خطوں میں برف پگھلنے میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس نے بھی تاریخی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ امریکہ میں نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2019 کے جولائی میں اس ماہ کا اوسط درجہ حرارت 1.71 درجے زیادہ تھا۔

ماہرین نے صرف ایک مقام پر نہیں بلکہ کئی جگہوں پر درجہ حرارت میں اضافہ نوٹ کیا ہے۔ شمالی اور جنوبی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افریقہ کا نصف جنوبی حصہ اور اوقیانوس کے کئی علاقے اور بحرالکاہل کے خطوں میں بھی یہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جسے جھٹلانا ناممکن ہے۔