چلنے اور دوڑنے کی رفتار بڑھانے کیلئے روبوٹک نیکر ایجاد

Last Updated On 21 August,2019 02:35 pm

نبراسک: (روزنامہ دنیا) امریکی انجینئرز نے کھیلوں کیلئے استعمال ہونے والی ایک نیکر میں تبدیلی کر کے اسے بیرونی سوٹ کا درجہ دیا ہے، اب یہ نیکر چلنے ، دوڑنے اور اونچائی پر چڑھنے کی قوت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف نبراسکا اوماہا کے ماہرین نے ایک لچک دار سوٹ بنایا ہے جو چلنے میں لگنے والی جسمانی مشقت کو 9 فیصد اور دوڑنے میں لگنے والی طاقت میں 4 فیصد کمی کر سکتا ہے۔

اس میں سب سے اہم حصہ نیکر کا ہے جو بطور خاص تیارکی گئی ہے لیکن یہ اس نوعیت کی پہلی ایجاد نہیں بلکہ اس سے قبل کئی اداروں نے بھاگ دوڑ والے لباس بنائے ہیں۔ نیکر کا وزن تقریباً 5 کلو گرام ہے جس کے ساتھ کپڑے سے بنی ایک بیلٹ جڑی ہے۔ جب نیکر پہن کر کھلاڑی دوڑتا ہے تو بیلٹ سے آنے والی لچک دار پٹیاں اور تار رانوں کو کھینچتے اور آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کولہوں کو پھیلنے میں مدد سے ٹانگوں کو زیادہ طاقت کی ضرورت نہیں رہتی اور کھلاڑی کم زور لگائے زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے۔


 

Advertisement