اسپین میں برطانوی طیارہ گرکر تباہ

Last Updated On 10 January,2019 09:24 pm

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) برطانوی نجی ائیرلائن کا طیارہ ایریو پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ افسوسناک حادثہ اسپین کے جنوبی علاقے باسکو ریجن میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نجی ائیر لائن کا طیارہ پی اے 28 پائپر فرانس اور اسپین بارڈر کے قریب پہاڑی علاقے سے گزر رہا تھا۔ طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کا طیارے پر کنڑول نہ رہا جس کی وجہ سے طیارہ ایریو پہاڑیوں سے جا ٹکرایا جس کے نیتجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

Advertisement