ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی تعینات ہونے والی کنٹری ڈائریکٹر ایگزو ہینگ یانگ نے کہا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں بھی ترقیاتی منصوبوں میں حصہ دار بنتے رہیں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کی تعینات ہونے والی نئی ڈائریکٹر ایگزو ہینگ یانگ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر کی تقرری پر ایگزو ہینگ یانگ کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں حصہ دار بنتے رہیں گیں۔ ایگزو ہینگ یانگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور اس کے لیے فنڈز فراہم کیے جانا خوش آئند ہے۔