کراچی پورٹ پر فرنس آئل سے لدے 2 جہاز تاحال آف لوڈ نہ ہو سکے

Published On 14 Jun 2017 06:54 PM 

آف لوڈ ہونے میں مزید تاخیر کی صورت میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کراچی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پورٹ پر فرنس آئل سے لدے دو کارگو جہاز گزشتہ دو روز سے لنگر انداز ہونے میں ناکام رہے۔ ان دونوں جہازوں میں پی ایس او کی جانب سے درآمد کیا گیا 1 لاکھ 40 ہزار ٹن فرنس آئل ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس او کے لئے اتنی ہی مقدار کا فرنس آئل لئے مزید دو کارگو آئندہ دو روز میں آ جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق اگر بروقت فرنس آئل آف نا ہوسکا تو آئندہ دنوں میں فرنس آئل کی قلت کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔