حکومت نے پٹرول بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ

Published On 30 Sep 2017 08:46 PM 

حکومت نے عوام کی جیبوں پر پھر وار شروع کر دیئے، ایک ہی ماہ میں بجلی کے بعد اب پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ، مٹی کا تیل جلانے والوں کے بھی اب دل جلیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 40 پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 46 روپے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل 44 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 48 روپے فی لٹر ملے گا۔ اوگرا نے مٹی کا تیل 19 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔