پاکستان انٹرنینشل ایئر لائینز، ملک میں ٹورازم کے فروغ کے لیے جلد ہی بڑے شہروں لاہور اور کراچی سے سکردو اور گلگلت کے لیے سپیشل سروس کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ جس کا فیصلہ مشیر وزیر اعظم اور مشیر ہوا بازی کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔
لاہور :(دنیا نیوز) ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بلند و باگ دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن وہ محض دعووں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد پاکستان کے بڑے شہروں، لاہور اور کراچی سے پاکستان کے سیاحتی علاقوں سکردو اور گلگلت کے لیے سپیشل سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ مشیر وزیر اعظم اور مشیر ہوا بازی کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ پی آئی اے اسکے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کے لیے چھٹیوں میں سپیشل آفرز بھی دے گی جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ مشیر وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں یہ بھی طے پایا ہے کہ پی آئی اے مقامی سیاحتی اداروں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرے گی۔