مہنگائی کے مارے عوام کیلئے بُری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار سے آنے والی خبروں کے مطابق، اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لٹر کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 99 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔