اوگرا کے فیصلے کے بعد آئل ٹینکر مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئل ٹینکر مالکان کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد آئل ٹینکرز مالکان ایسوسی ایشن نے پیر کو ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔