سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 6 فیصد تک پہنچ جانے اور مہنگائی ہدف سے کم رہنے کی آس لگا لی۔
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری کے علاوہ نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی مانگ میں تیزی آنے سے رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی رفتار 6 فیصد تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ 8٫4 فیصد ہے جو توقعات سے زائد ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی جولائی سے اکتوبر کے دوران 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 54 کروڑ ڈالر تک محدود تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی تو آئی ہے لیکن پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں سمیت دیگر زرائع سے آنے والی متوقع رقوم سے رواں کھآتوں کا خسارہ پورا کرنے میں مدد ملے گی۔