آٹھ دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر 1.94ارب ڈالر اضافے سے 20.68ارب ڈالر ہوگئے
کراچی( روزنامہ دنیا ) گزشتہ ہفتے کے دوران سکوک بانڈز کی فروخت کے نتیجے میں سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 58 کروڑ ڈالر جب کہ مجموعی طور پر ایک ارب 94 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 68 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 58 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 66 کروڑ 63 لاکھ ڈالر، جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 2 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔