گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب 66 ارب ڈالر تک محدود تھا۔
کراچی: (دنیا نیوز) ادائیگوں کا توازان بگاڑ کا شکار، اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے 59 فیصد اضافے سے 7 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب 66 ارب ڈالر تک محدود تھا۔ ماہانا بنیاد پر صرف ایک ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر میں جاری کھاتوں کا خسارہ 1 ارب 10 کروڑ ڈالر تک محدود رہا جس کی سب سے بڑی وجہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ اور درآمدات میں ساڑے 5 فیصد کمی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر جاری کھاتوں کا خسارہ اسی طرح بڑھتا رہا تو زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گرتے رہیں گے اور حکومت کو عالمی اداروں کے سامنے جھولی پھیلانی پڑگے گی، اس لئے ضروری ہے کہ سرکار برآمدات میں اضافے کے لئے ہرممکن کوشش کرے۔