کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ عوامی سہولت ، کاروبار میں اضافے اور بزنس میں بڑھوتری کو مدنظر رکھ کر کیا جا رہا ہے
سرگودھا (نیٹ نیوز ) کریم ٹیکسی کمپنی نے سرگودھا میں بھی اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سرگودھا میں ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ عوامی سہولیات کو مدنظر رکھ کر کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے کاروبار میں بھی اس سروس کے آغاز سے اضافہ ہوگا اس لئے ہم نے اپی ٹیکسی سروس کا دائرہ کار سرگودھا تک بڑھایا ہے ۔
کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کمپنی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سستی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی چاہتی ہے اور اسی مقصد کیلئے ہم نے اس سروس کا آغاز کیا ہے ، ابتدائی طور پر ابھی یہ سروس ملک کے 11 بڑے شہروں میں جاری ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کو گھر کی دہلیز پر سفر کی معیاری ، محفوظ اور سستی ترین سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے اور ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔