پالیسی کا اعلان گورنر سٹیٹ بینک کریں گے، شرح سود میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے
کراچی (دنیا نیوز ) آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر سٹیٹ بینک آج کر رہے ہیں، زیادہ تر تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں رد و بدل کا امکان نہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کر رہے ہیں۔
دنیا نیوزنے مختلف مالیاتی اداروں اور بروکیج ہائوسز کے 25 تجزیہ کاروں سے رابطہ کیا۔ 25 میں سے 20 تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں جبکہ 5 تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے جس کے باعث مرکزی بینک شرح سود میں اعشاریہ 25 سے 50 فیصد تک کا اضافہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت شرح سود 42 سال کی کم ترین سطح 5 اعشاریہ 75 فیصد پر ہے۔