2ماہ کیلئےمانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سودمیں 0.25فیصداضافہ

Published On 26 Jan 2018 05:56 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 2.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک ٹیکس آمدن میں اضافے سے بجٹ خسارے میں کمی ہوئی، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

گورنر اسٹیٹ نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبےکی جانب سےقرضوں میں اضافہ ہوا، درآمدی بل کاوزن بڑھ رہاہے، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائرمیں 2.6ارب ڈالر کمی ہوئی۔ گورنر سٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال روپےکی قدر میں 5 فیصد کمی ہوئی، شرح سود میں 0.25 فیصداضافہ کر دیا گیا، شرح سود 5.75 سے بڑھ کر 6 فیصد کر دی گئی ہے۔