فرانس ، اٹلی اور سپین کے جگمگاتے ہوئے بیش قیمت زیورات نے دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ کر دیں
ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں انٹرنیشنل جیولری میلہ سج گیا۔ قیمتی اور خوبصورت زیورات نے دیکھنے والوں کی آنکھیں چندھیا دیں۔ پیش قیمت جیولری ہمیشہ سے ہی خواتین کی کمزوری رہی ہے۔
جاپان میں بھی ایسا ہی ایک پرکشش میلہ سجایا گیا ہے جہاں فرانس، اٹلی اور سپین کے جگمگاتے زیوارت نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیا۔ آسٹریلیا کا چمکتا دمکتا ہیرا بھی نمائش کا حصہ ہے۔
ہیروں سے سجے چشمے نے بھی نمائش کی رونق بڑھا دی۔ سونے اور ہیرے سے مزین ڈریگن فلائی نے بھی سیاحوں کی توجہ کھینچ لی۔ 4 روزہ انٹرنیشنل جیولری فیئر میں 31 ممالک کے ایک ہزار جیولری میکرز شریک ہوئے۔