کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے مارچ کے آخرتک ایک اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔
بیرون ممالک اثاثے رکھنے والوں کے لیے حکومت نے ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ممالک اثاثے ظاہر کرنے والوں کو صرف 2 سے 3 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ جس کے بعد وہ اپنی مرضی سے جب چاہیں رقوم پاکستان منتقل کرسکیں گے۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں ایک طرف تو ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا، جبکہ حکومت کو اس کی بدولت اربوں روپے کی آمدن ہوگی۔ اس رقم سے حکومت کو جہاں مزید قرض نہیں لینا پڑے گا، وہیں یہ رقم سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیرات میں استعمال ہوسکے گی۔