ادویات کا شعبہ ملک کی سب سے بڑی صنعت بن سکتا ہے: فارما انڈسٹری

Published On 06 Mar 2018 04:54 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت توجہ دے تو ادویات کی برآمدات 11 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرسکتی ہیں۔

ادویات کی برآمدات ٹیکسٹائل کی کل برآمدات سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ دواسازوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے حکومت کو دیگر صنعتوں کو بھی توجہ دینا ہوگی۔ اگر حکومت توجہ دے تو ادویات کا شعبہ ملک کی سب سے بڑی صنعت بن سکتا ہے۔ دواسازی کی صنعت میں ترقی کی بہت گنجائش باقی ہے۔

بھارت سالانہ 20 سے 30 ارب ڈالر کی ادویات برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان کی سالانہ برآمدات 15 کروڑ ڈالر تک ہی محدود ہیں۔ دواسازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگیولیٹ کیا جائے کیونکہ حکومت کے اس فیصلے سے قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔