متحدہ عرب امارات کے حکمران کے لیے 450 اونٹ اور ان کے بچے برآمد کرنے کی اجازت

متحدہ عرب امارات کے حکمران کے لیے 450 اونٹ اور ان کے بچے برآمد کرنے کی اجازت

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کو اچانک 450 اونٹوں اور ان کے بچوں کی ضرورت پڑی تو حکومت پاکستان کی تمام مشینری فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ وزارت تجارت، وزارت خارجہ اور ایف بی آر نے اونٹ برآمد کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی منظوری دے دی۔ یو اے ای کی ٹیم اونٹوں کی خریداری کے لیے رحیم یارخان پہنچ گئی ہے اور جلد ہی تمام اونٹ اور ان کے بچے خصوصی طیارے کی مدد سے متحدہ عرب امارات روانہ کردیے جائیں گے۔