روپے کی قدر میں کمی ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایا کار کود پڑے اور اسٹاک مارکیٹ کے تمام شعبوں میں سرمایا لگایا۔ یہی وجہ ہے کہ انڈیکس 770 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور 374 کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں اضافہ، 147 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں کسی قسم کا ردبدل نہیں ہوا۔مجموعی طور پر شیئرز کی مالیت ایک ہی روز میں لگ بھگ 138 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 115 روپے کی سطح پر پہنچ گیاہے۔