رمضان میں صنعتوں کیلئے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

Last Updated On 17 May,2018 04:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رمضان میں صنعتوں کے لیے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد سحر اور افطار میں عام عوام کے لیے بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

پن بجلی کی پیدوار میں اڑھائی ہزار میگاواٹ کی کمی، لوڈشیڈنگ خاتمے کے حکومتی غبارے سے ہوا نکل گئی، گھریلو صارفین کے لیے صنعتوں کی بتی گل کرنے کا اعلان۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عام شہریوں کو بجلی فراہمی کے لیے صنعتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی بجلی تین سال کے لیے سستی کی گئی تھی۔ مخصوص مدت ختم ہونے کو ہے، توسیع اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔