مجموعی غیر ملکی سرمایا کاری میں 64 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک

Last Updated On 16 May,2018 05:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) براہ راست بیرونی سرمایا کاری میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ، سٹیٹ بینک کے مطابق دس ماہ میں 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایا کاری ہوئی۔

مالی سال 18-2017 کے دس ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایا کاری میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران ملک میں 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایا کاری ہوئی، جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری ہوئی تھی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق دس ماہ کے دوران ملک میں مجموعی سرمایا کاری 64 فیصد اضافے سے 4 ارب 57 کروڑ ڈالر تک رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 77 کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایا کاری ہوئی تھی۔ مجموعی بیرونی سرمایا کاری میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے 2 ارب 45 کروڑ ڈالر مالیت کے سکوک اور بانڈز فروخت کیے۔