آئین کےتحت شفاف الیکشن کروائیں گے،مداخلت برداشت نہیں:چیف الیکشن کمشنر

Last Updated On 16 May,2018 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئین اور قانون کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے، انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کردیا۔ سردار محمد رضا خان نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بھرپور کام کر رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات کو شفاف بنانے میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کا بڑا کردار ہے، عدلیہ ایک شفاف اداراہ ہے اسی لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، انتخابی عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمشنر بابریعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی، الیکشن کے درمیان کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوگی۔