اسلم آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وطن پارٹی کے منحرف رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ابرار تنولی کی خیبرپختونخوا اسمبلی سے رکنیت ختم کر دی۔
الیکشن کمیشن نے ابرارتنولی کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، کمیشن نے قومی وطن پارٹی کےسربراہ آفتاب شیرپاو کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد 2 اپریل 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ابرار تنولی قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر پی کے 57 مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، جس کے بعد وہ منحرف ہوگئے، پارٹی سے انحراف کی بنیاد پر ابرار تنولی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔