عام انتخابات: سیاسی جماعتوں کیلئے پانچ فیصد ٹکٹ خواتین کو دینا لازم

Last Updated On 11 May,2018 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ فیصد نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ نہ دینے والی سیاسی جماعتیں عام انتخابات نہیں لڑ سکیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد سے کم ٹکٹ جاری کرنے والی جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملے گا۔ انٹرا پارٹی انتخابات اور گوشوارے جمع کرانا بھی ضروری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں 15 مئی تک مطلوبہ تفصیلات جمع کرا دیں۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کیلئے نئی درخواستیں بھی طلب کر لیں۔

ادھر الیکشن کمیشن نےعام انتخابات تک بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز پر پابندی کے اپنے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔