الیکشن کمیشن: سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب

Last Updated On 15 May,2018 04:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، 25 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، 25 سیاسی جماعتوں کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے 25 مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستوں میں انتخابی نشانات کی ترجیحی فہرست گزشتہ انتخابات میں الاٹ شدہ نشانات اور پارٹی ہیڈ کے دستخط ہونے چاہیں۔ انتخابی نشانات الیکشن ایکٹ 2017ء کی روشنی میں الاٹ کیے جائیں گے۔