کراچی: (دنیا نیوز) ایس ای سی پی چیئرمین کی تعیناتی میرٹ پر نہیں ہوئی، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ ایکٹوازم پینل آف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کو خط ارسال کردیا۔
ایکٹوازم پینل آف سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاکستان، وزیراعظم، سیکریٹری قانون، نیب اور ایس ای سی پی کو خط ارسال کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین شوکت حسین کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر اسحاق ڈار اور ظفر حجازی کے کہنے پر کی گئی، کیونکہ اس سے قبل وزیر خزانہ اور 75 ممبران نے طاہر محمود کی منظوری دی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر شوکت حسین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔