اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، ظفر اللہ جمالی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ

Last Updated On 16 May,2018 01:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا بجٹ میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، میرا دل کرتا ہے بجٹ کارروائی روک دوں۔

ظفراللہ جمالی کا کہنا تھا اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے کہا نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا، نیب کارکردگی سے مطمئن نہیں تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ دیں۔