اسلام آباد: (دنیا نیوز) خرم دستگیر کا کہنا ہے 4.9 بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے، نیب کی اپنی تفتیش ہونی چاہیے، کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا، ناممکن کو ممکن کر دکھایا، جمہوریت آج بھی محاصرے میں ہے۔
وفاقی وزیر دفاع نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا لواری ٹنل، کچھی کینال، ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ممکن بنایا، بلوچستان میں سیکڑوں کلومیٹر کی سڑکیں بن رہی ہیں، 6 فیصد شرح نمو ہماری کارکردگی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا 5 سال میں حکومت پر ہر طریقے سے حملے کیے گئے، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کا کیا مقصد تھا ؟ بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔