سپریم کورٹ: آج بلوچستان پانی قلت کیس، وکلاء پولیس تشدد سمیت مقدمات کی سماعت

Last Updated On 09 May,2018 09:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں آج بلوچستان پانی قلت کیس، سندھ پولیس گاڑیاں خریداری کیس، وکلاء پولیس تشدد کیس، مارگلہ ہلز درخت کٹائی کیس کے علاوہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان محسن کی ہلاکت پر لیے جانے والے ازخود نوٹس کی سماعت ہو گی۔

علاوہ ازیں ایڈہاک ملازمین مستقلی کیس اور سید توقیر شاہ کو ڈبلیو ٹی او کا سفیر مقرر کرنے کے خلاف لیے جانے والے ازخود نوٹس کی بھی سپریم کورٹ سماعت کرے گی۔