اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے عابد کے مقاصد جاننے کیلئے کیس فوجی عدالت بھیجا جائے ، ہمیں مذہبی انتہاپسندی سے لڑنا ہوگا، نواز شریف اپنے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی ختم نبوّتؐ پر وصول کردہ رپورٹ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کریں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ بارہ مئی کونیشنل پریس کلب اسلام آباد سے دن 11بجے کرپشن، عدلیہ کے خلاف بیان بازی، قبضہ مافیہ، ٹاؤٹوں، نقل اور رٹہ والے تعلیمی نظام، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف، نوجوانوں، خواتین ، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔
عائشہ گلالئی نے کہا نواز شریف شیخ مجیب بننے کی کوشش کر رہے ہیں، مڈل کلاس ہی پاکستان میں فرانس جیسا انقلاب لائے گی ۔