اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک اور تحریک انصاف میدان میں آنے کو تیار ہوگئی، عائشہ گلہ لئی نے جمعہ کے روز اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلہ لئی کے اعلان کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف کی قیادت سے بغاوت کے بعد عائشہ گلہ لئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ جمعہ کے روز کریں گی۔ عائشہ گلہ لئی کی سیاسی جماعت کانام تحریک انصاف گلہ لئی ہوگا۔ نئی جماعت کو تحریک انصاف جی کے نام سے پکار ا جائے گا۔ نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کاغذی اور قانونی ضابطے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اعلان کے فوری بعد الیکشن کمیشن میں نئی جماعت رجسٹرڈ کرا دی جائے گی۔ عائشہ گلہ لئی کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کریں گی۔