اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا، نام ’پاکستان تحریک انصاف گلالئی‘ رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ’پاکستان تحریک انصاف گلالئی‘ کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی ایکسپائری ڈیٹ گزر گئی ہے، یہ سیاسی جماعتیں موروثیت، کرپشن اور کاروبار کا روپ دھار چکی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں صدارتی نظام کی جدوجہد کریگی۔