اسلام آباد: (دنیا نیوز) عائشہ گلالئی کا کہنا ہے نواز شریف عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، وہ اپنی تقریروں میں اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ نون لیگ نے مجھے بھی فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا اور کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے, مگر نون لیگ کی آفر مسترد کر دی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کی باغی رکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف اپنے نظریے سے ہٹ گئی تھی، لودھراں میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا عوامی استحصال کرنے والوں کو عوام مسترد کر دے، ووٹ کیلئے پیسے دینے والے سرمایہ داروں سے عوام پیسہ ضرور لیں کیونکہ یہ انہی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کیلئے کام کر رہا ہے۔