کراچی: (دنیا نیوز) کالی وردی والوں کی کرپشن سے پولیس والا تنگ آ گیا۔ رشوت طلب کرنے پر اہلکار نے پیٹی بھائی کےخلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دے دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پولیس کانسٹیبل محمد عیسیٰ نے پیٹی بھائی کےخلاف درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ بلوچ کالونی کا کانسٹیبل ارشاد مجھ سے رشوت طلب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ عدالت سے زیادہ میری اہمیت ہے، پہلے میرے پاس آیا کرو۔ رشوت نہ دینے پر ارشاد نے تنخواہ سے 15 ہزار روپے بھی کاٹ لیے۔ ارشاد تھانہ میں کلرک ہے۔ عدالت نے درخواست پر پی سی ارشاد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔