کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق 4 مقدمات میں سے ایک میں میئر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات میں سے ایک میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں وسیم اختر اور عمیر صدیقی پیش ہوئے۔ فرد جرم عائد ہونے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا۔
عدالت کے باہر میئر کراچی نے الزامات کو یکسر مستر کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ انکے خلاف مقدمات میئر نامزد ہونے کے بعد قائم کیے گئے، سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمات میں مئیر کراچی سمیت 19 ملزمان ضمانت پر رہا اور ایک ملزم گرفتار ہے۔ عدالت مقدمے میں 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔