کراچی: رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

Last Updated On 06 May,2018 06:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خواجہ اجمیر نگری سے رینجرز نے دو ملزمان ناظم اور عارف عرف ٹنڈا کو گرفتار کیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ عوامی کالونی اور گلشن اقبال سے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان جبکہ سولجر بازار سے منشیات فروش کاظم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔