کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، مختلف وارداتوں میں ملوث 8 ملزم گرفتار

Last Updated On 05 May,2018 01:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی اور لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے لانڈھی، چاکیواڑہ، ملیر سٹی اور اتحاد ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی کے علاقے سے ایم کیو ایم حقیقی کا کارکن خرم سلیم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

چاکیواڑہ کے علاقے سے لیاری گینگ وار غفار زکری گروپ کے کارندے ابراہیم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

ملیر سٹی، لانڈھی اور اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے محمد اقبال، محمد شاہ زیب عرف شیری، امان اللہ خان اور رحیم اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان ڈکیتی، لوگوں سے لوٹ مار کرنے اور سٹریٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملیر سٹی کے علاقے سے ملزم منور خان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔