لیہ: (دنیا نیوز) لیہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے نو بیاہتا دلہن کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں۔ لڑکی کی دنیا اندھیر ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان دو روز قبل جھگڑا ہوا جس پر اٹھارہ سالہ عمارہ ناراض ہوکر گھر چلی گئی۔ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر بیوی صلح کے بعد سسرال واپس آئی تھی۔خاوند نے بیوی کو چارپائی پر رسی کی مدد سے باندھا اور پھر سٹیل کے چمچ کے وار کر کے دونوں آنکھیں پھوڑ ڈالیں، جس سے لڑکی کی دنیا اندھیر ہو گئی۔
متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کروڑ لعل عیسن نے کارروائی کا آغاز کر تے ہو ئے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔