پنجاب نیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ رفعت خان نے جیت لی

Last Updated On 30 April,2018 06:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ میں رفعت خان نے فتح اپنے نام کی۔

پنجاب سکوائش کمپلکس لاہور میں ہونے والی پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ کا فائنل میچ رفعت خان اور زویا خالد کے درمیان کھیلا گیا۔ جو رفعت خان نے گیارہ نو، گیارہ نو اور گیارہ پانچ سے جیت لیا۔ فائنل میچ کھیلنے والے زویا خالد ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ تھیں جبکہ رفعت خان تھرڈ سیڈ تھیں۔

انڈر 19 گرلز کے فائنل میں آمنہ فیاض نے نورالہدی کو شکست دی۔ میچ کا سکور گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ رہا۔