جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور بچے شامل، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا
جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں گھر پہنچادی گئیں۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دربار شاہ جیونہ پر حاضری دینے کے بعد واپس جانے والا خاندان لالیاں روڈ پر دریائے چناب کے پل کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ بعد ازاں لاشیں گھر منتقل کرنے پر محلے میں کہرام مچ گیا، جاں بحق افراد میں غلام محمد اسکی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں، حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔