رحیم یار خان: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے یہ جمہوریت نہیں قبضہ گروپ ہے، حکمران اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، شریف برادران ٹی وی ٹارزن بنتے ہیں اور پس پردہ این آر او کی باتیں کرتے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کے لوگ جانتے ہیں ملتان میں میٹرو کتنی کامیاب ہوئی ، میں زمانہ طالب علمی سے جنوبی پنجاب کی بات کر رہا تھا ، ملک میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا سازش کے تحت اداروں کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں، جج کے گھر پر 2 بار فائرنگ ہوئی، غریب کی بیٹی کیسے محفوظ رہ سکتی ہے ؟ ملک میں فیصلہ ہی نہیں ہوسکا ہمارا بنیادی اسٹرکچر صنعت ہے یا زراعت ؟ ۔ انہوں نے کہا اس سے بڑا ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ 2 آدمی نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔