لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے نون لیگ کو اب کوئی جسٹس قیوم نہیں مل سکتا ، شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آج یہی فیصلہ متوقع تھا ، آرٹیکل 62 کی تشریح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل کر لینا چاہئے ، مجھے تو اسمبلی میں اسپیکر بھی بات نہیں کرنے دیتا۔ انہوں نے کہا میں نے اسمبلی میں ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کیخلاف آواز اٹھائی ، شریف خاندان کی سیاست انتخابات سے پہلے ختم ہوجائے گی۔