سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے چیف جسٹس نگران حکومت قائم کریں اور فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کیپٹن (ر) صفدر سمجھتے ہیں میں نے آئین توڑنے کی بات کی، بغاوت کا لفظ پروٹوکول کی گاڑیوں میں کیپٹن صفدر نے سیکھا ہے، نہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں اور نہ ہی میرے غیرملکی اثاثے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا میں آئین پر کوئی شب خون مارنے والا شخص نہیں ہوں، کیپٹن (ر) صفدر نے جو 9 ارب روپے نکلوائے اس کیخلاف نیب میں درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا میں روندو نہیں کہ روتا پھروں گا، اللہ پر بھروسہ ہے، اللہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کو میرے ہاتھوں سے نیست و نابود کروائے گا۔