اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مبینہ ایل این جی سکینڈل سے متعلق دستاویزات نیب کے حوالے کر دیں۔ کہتے ہیں کہ آدھا کام میں نے کر دیا، آدھا نیب کو کرنا ہو گا۔
شیخ رشید نے مبینہ ایل این جی سکینڈل کی دستاویزات نیب کے حوالے کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے درخواستوں کا قانون کے مطابق جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 9 ارب بطور ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رائے عامہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف اکسانے کی سازش کی جا رہی ہے، عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔