فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 24 April,2018 06:02 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ سے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 377 گ ب میں پیش آیا، گولیاں لگنے سے پچاس سالہ کوثر بی بی اور صغراں بی بی موقع پر دم توڑ گئیں۔ تیس سالہ عمرحیات ہسپتال میں چل بسا۔ خواتین سمیت دیگر زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دس سے زائد افراد کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔