لاہور: ( روزنامہ دنیا ) خانیوال میں کبڈی کے دوران طالبعلم کی ہلاکت پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے پچاس ہزار سے زائد سکولوں میں کبڈی کے کھیل پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں ان کو پابند کیا گیا ہے کہ فوری طور پر سکولوں میں کبڈی سمیت تمام ایسی کھیلوں پر پابندی عائد کی جائے جن سے طلبہ کے زخمی ہونے کا خدشہ ہو۔
مراسلہ میں مزید ہدایت کی گئی کہ وقفے کے دوران مانیٹرنگ ٹیچر اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی بچہ ایسے کھیل میں شریک نہ ہو ، پابندی پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔